Sunday, 18 May 2025, 11:31:06 am
 
فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی ستاسی ویں برسی کل منائی جائے گی
April 20, 2025

فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی ستاسی ویں برسی کل منائی جائے گی۔

اس سلسلے میں خصوصی تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کی ملک کے لئے خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹراقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ کوبیدار کیا اور انہیں فکری آزادی دی۔

انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی اور اتحاد کے لئے اقبال کے نظریات کو اپناتے ہوئے ملکی ترقی کے لئے مل کر کام کریں۔