پاک بحریہ نے محفوظ ماہی گیری کیلئے قومی سطح پر تیار کردہ نقشہ جات مقامی ماہی گیروں میں تقسیم کیے ۔
یہ نقشے آج کراچی میں'' مشترکہ سمندری آگاہی رابطہ کاری مرکز ،،میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کیے گئے ۔
بحریہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فشنگ میپ میں بشمول گھوسٹ NETS کے درست مقامات جو سمندری زندگی اور ماہی گیروں کے جہازوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں کئی اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔