Thursday, 26 December 2024, 06:52:26 pm
 
اسرائیلی فوجی آپریشن سے اب تک8لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ،کمشنر جنرل اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی
May 19, 2024

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل PHILIPPE LAZZARINI نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ملٹری آپریشن کے آغاز سے اب تک تقریبا آٹھ لاکھ فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں غزہ کے عوام کی محفوظ علاقوں میں منتقلی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کی ۔PHILIPPE LAZZARINI نے فوری جنگ بندی پر زوردیتے ہوئے کہاکہ لڑائی میں مزید شدت شہری آبادی کیلئے مزید تباہی کا باعث بنے گی۔