ملتان میں دو میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے ہرا دیا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 251 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 123 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
سکور یہ رہا۔
پاکستان : دو سو تیس رنز اور ایک سو ستاون رنز۔
ویسٹ انڈیز : ایک سو سینتیس رنز اور ایک سو تئیس رنز۔
ساجد خان کو نو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں ایک ۔ صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔