Wednesday, 05 February 2025, 09:42:39 am
 
صدرمملکت اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف فتح پر مبارکباد
January 19, 2025

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی ایسی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔

وزیراعظم نے خاص طور سے تمام کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا جن میں ساجد خان نے نمایاں کردار ادا کیا۔

اُدھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور اُن کی پوری ٹیم کی بھی تعریف کی۔