پاکستان نے غزہ میں ایک ہسپتال پراسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ نے کہاکہ ہسپتال پریہ حملہ غیرانسانی اور بلاجوازہے جہاں شہریوں نے ہنگامی بنیادوں پر علاج معالجے کے لئے پناہ لے رکھی تھی۔
انہوں نے کہاکہ شہری آ بادی اورسہولیات مراکزکونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی اورجنگی جرائم کے مترادف ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ اسرائیلی بمباری اورغزہ کامحاصرہ ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔