Sunday, 06 October 2024, 11:26:10 am
 
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم
August 18, 2023

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان، کشمیریوںکے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر کے نصب العین کیلئے پاکستان کی غیرمشروط حمایت کا بھی یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ملاقات کے دوران آزادجموں و کشمیر کے صدر نے انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے نگران وزیراعظم کو آزادجموں و کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت بھی دی۔