Saturday, 17 October 2026, 03:46:17 am
 
تین ملکی ایک روزہ کرکٹ سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا
October 16, 2026

تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اتوار کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز میں تیسری ٹیم انگلینڈ ہے۔

سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی میں جبکہ اگلے تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

تین ملکی ایک روزہ سیریز کا فائنل اِس ماہ کی اکتیس تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔