روس کے وزیراعظم میخائل میشوستن شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے رات اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ائیرپورٹ پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔
دریں اثنا ایرانی وزیر صنعت و تجارت سید محمد عتابک بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامآباد پہنچ گئے ہیں۔
افغانستان اور مغربی ایشیا کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔