Monday, 02 December 2024, 08:05:32 pm
 
غزہ:اسرائیلی فوج کے جاری حملوں میں مزید تیس فلسطینی شہید ہوگئے
June 16, 2024

غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے جاری حملوں میں مزید تیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر اب سینتیس ہزار دوسوچھیانوے ہوگئی ہے۔

ادھر غزہ کے شہر رفاہ میں ایک دھماکے میں آٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی جنوبی غزہ میں ایک کارروائی کے دوران مارے گئے۔