Friday, 16 October 2026, 03:54:48 am
 
پاکستان، چین اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے: وزیر خزانہ
October 15, 2026

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان، چین اور امریکہ، دونوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

چینل نیوز ایشیاء کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واضح سمت امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقلی ہے، جبکہ عالمی شراکت داری مضبوط بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین ـ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں موجودہ بنیادی ڈھانچے سے معاشی فوائد حاصل کرنے اور کاروباری مواقع بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے اقتصادی چیلنجز کے دوران دیرینہ شراکت داروں بالخصوص جی سی سی ممالک کی حمایت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک، وسطی ایشیائی ریاستوں اور آسیان ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے۔