Friday, 16 October 2026, 03:54:48 am
 
نائب وزیراعظم اور مصر کے وزیر خارجہ کا تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 15, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔