Friday, 16 October 2026, 03:56:47 am
 
بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک
October 15, 2026

File Photo

بلوچستان کے ضلع واشک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے واشک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ پانچ دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ملک سے دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔