Saturday, 21 December 2024, 05:16:04 pm
 
سکھ رہنما کا قتل‘ چھ بھارتی سفارتکار کینیڈا بدر
October 15, 2024

کینیڈانے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے سلسلے میں بھارت کے ہائی کمشنرسمیت چھ سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔یہ بات کنیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ کنیڈا کے پاس اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ بھارتی ایجنٹ کنیڈا میں عوام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں چار بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔نجر کو گزشتہ برس وینکوور میں واقع ایک گردوارے کے قریب قتل کیا گیا تھا۔