منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ائرپورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو ں گے۔ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی مدد سے چین پاکستان اقتصادی رہداری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں چین کی مدد سے پانچ اقتصادی راہداریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لئے کاروباری مواقع میں اضافے کے لئے مرکز قائم کیا جارہا ہے۔علاقائی روابط میں ایس سی او کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن اور سڑکوں کی تعمیر سے و سط ایشائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خطے میں معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے گوادار اور عمان کے درمیان بحری راستوں کی بحال کی جا سکتی ہے۔