Friday, 09 May 2025, 08:07:01 am
 
پاکستانی کھلاڑی آفاق خان نے سپیشل اولمپکس عالمی سرمائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا
March 15, 2025

پاکستان کے کھلاڑی آفاق خان نے اٹلی کے شہر TURIN میں ہونیوالے سپیشل اولمپکس عالمی سرمائی کھیلوں میں 100میٹر سنو شوئینگ دوڑ میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

رواں ماہ کی آٹھ تاریخ سے شروع ہونے والے سپیشل اولمپکس عالمی سرمائی کھیل آج (ہفتہ) اختتام پذیر ہو رہے ہیں۔آٹھ روزہ مقابلوں میں ایک سو سے زائد ممالک کے پندرہ سو ایتھلیٹس نے سرمائی کھیلوں میں حصہ لیا جن میں الپائن، سکیئنگ، کراس کنٹری سکیئنگ، ڈانس سپورٹ،فگر سکیٹنگ،فلوربال، شارٹ ٹریک،سپیڈ سکیٹنگ، سنو بورڈنگ اور سنو شوئینگ شامل ہیں۔