صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ ماہ کی نو تاریخ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تینتالیس دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیوں اور خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ مسلح افواج مستقبل میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے اور ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہے۔