Thursday, 26 December 2024, 03:06:17 pm
 
پاکستان،ترکیہ کا میڈیا شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق
December 14, 2024

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے استنبول میں ترکیہ ایوان صدر کے مواصلات کے سربراہ پروفیسر FAHRETTIN ALTUN سے ملاقات کی اور میڈیا کے شعبے میں تعاون، عوامی سفارتکاری کے فروغ اور اسلام مخالف رجحان اور جھوٹی خبروں سے نمٹنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے PTV اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی TRT اور پاکستان میں ترکیہ کے مقبول ڈراموں کی نشریات پر اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے باہمی عوامی رابطے مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے بارے آگاہی پیدا کی جائے۔

پروفیسر FAHRETTIN ALTUN نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔