ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میںوزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے کیلئے ڈیٹا ایک اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں'' ترقی کیلئے ڈیٹا'' کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
رابطہ کار نے کہا شواہد پر مبنی ڈیٹا پاکستان میں ترقی کا پہیہ چلانے کیلئے اہم ہے۔
انہوں نے سیاستدانوں اور پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ڈیٹا کی طاقت کو سمجھیں۔