Thursday, 26 December 2024, 03:05:21 pm
 
جرمنی پاکستانی نوجوانوں کواہم مہارتوں کے مواقع فراہم کرنے کاخواہاں
December 14, 2024

جرمنی پاکستانی نوجوانوں کو اہم مہارتوں سے آراستہ کرتے ہوئے تعلیمی' پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

اس بات پر اتفاق اسلام آباد میں پاکستان میں جرمنی کے سفیرALFRED GRANNASاور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

فریقین نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان نوجوانوں کے تبادلوں اور تعاون کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

جرمن سفیر نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے اقدامات پر اپنے ملک کی حمایت کا اظہار کیا اوردوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے ملک بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔