نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میںکھاد کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔
کمیٹی نے کھاد کی قیمتوں، سٹاک اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا اورکہا کہ کھاد کافی مقدارمیں موجود ہے اور قیمتیں مستحکم ہیں۔
کمیٹی نے کھاد کی صنعت کے لئے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قراردیا۔
اسحاق ڈار نے ربیع کی فصلوں کے سیزن کے دوران کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی اور کھاد کی مستحکم پیداوار اور ذخیرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گیس کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔