پاکستان کل سے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم محمد شہبازشرویف اجلاس کی صدارت کریں گے۔
تنظیم کے رکن ممالک روس،بیلاروس، قازقستان،کرغزستان،تاجکستان، اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدرج اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
منگولیا کے وزیراعظم مبصر ریاست کے طور پر اورترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی خصوصی مہمان کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت،تجارت،ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے موقع پر دورے پرآئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔