وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں ایک سکول میں رہائش پذیر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری سے بائیس سے زائد فلسطینی شہیداور اسی زخمی ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال اکتوبر سے غزہ پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک اکتالیس ہزار دو سو سے زائد فلسطینی شہیداور اٹھانوے ہزار چارسو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔