پانچ ٹیموں پر مشتمل انیس سال سے کم عمر خواتین کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ دو ہزار چوبیس آج سے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ لاہور میں شروع ہورہا ہے۔ٹورنامنٹ میں Challengers Conquers Invincibles Stars اور Strikers شامل ہیں۔ہر ٹیم کو آٹھ میچز کھیلنے ہوںگے اور دو ٹاپ ٹیمیں اگلے ماہ کی تین تاریخ کو کھیلے جانے والے فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ کے تمام اکیس میچز لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔