پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اسلام آباد، پشاور، صوابی، سوات اور چترال میں آج (بدھ) زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔