انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں جبکہ تیسرا میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سلیکٹرز نے پاکستانی سٹار بیٹربابر اعظم،فاسٹ باولرزنسیم شاہ، شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر محمد سرفراز کو ڈراپ کرتے ہوئے آرام دینے کا فیصلہ کرلیا۔
سپنر ابرار احمد ،جو ڈینگی بخار سے صحت یاب ہو رہے ہیں، بھی دونوں ٹیسٹ میچوں میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
حسیب اللہ،مہران ممتاز،کامران غلام ،فاسٹ بولر محمد علی اور آف اسپنر ساجد خان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب۔