Sunday, 06 October 2024, 12:02:00 pm
 
جرمنی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
September 13, 2023

آزادجموں وکشمیرکے صدربیرسٹرسلطان محمودچودھری نے کہاہے کہ جرمنی کو بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل میں مدد دینے کے لئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔وہ جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری Jan Kuhan Von Burgsdorff سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلا م آباد میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے آزادکشمیر کے صدرنے کہاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ دوست ہونے کے ناطے جرمنی جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کو یقینی بنانے کے لئے اس دیرینہ تنازع کے حل میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے۔