ٹینس کے پاکستانی کھلاڑی طلحہ وحید نے ایک منٹ میں سب سے کامیاب ٹینس سروس کا نیا گینز عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق گینز ورلڈ ریکارڈ نے اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں باضابطہ ریکارڈ کا حامل کھلاڑی قرار دیا ہے۔