Thursday, 09 July 2026, 07:45:40 am
 

مزید خبریں

 
صدر اور وزیراعظم کا ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اعادہ
February 13, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ اسے عوامی خدمت، تعلیم، صحت عامہ اور قومی ترقی کے لیے مزید موثر ذریعے میں تبدیل کیا جا سکے۔

انہوں نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے ریڈیو پاکستان نے قوم کو متحد کرنے، آگاہی پیدا کرنے اور معلومات تک رسائی کو فروغ دینے میں رابطے کے ایک اہم ذریعے کے طور پر کام کیا ہے۔صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل دور میں داخل ہوئی ہے، ریڈیو بھی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھل رہا ہے اور اس کے مطابق ترقی کر رہا ہے۔