Wednesday, 12 March 2025, 09:41:20 am
 
تین ملکی ایک روزہ کرکٹ سیریز کا فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا
February 13, 2025

تین ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کا فائنل کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ دن دوبجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے رات کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سوباون رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف انچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ادھر صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی شاندار جیت پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔