Sunday, 13 April 2025, 05:17:02 am
 
پنجاب بھر میں گرمی کی شدید لہر کے بارے میں انتباہ جاری
April 12, 2025

پنجاب کے ہنگامی امدادی ادارے نے صوبے بھر میں گرمی کی شدید لہر کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق پیر سے رواں ماہ کے اٹھارہ تاریخ تک جنوبی پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے چھ سے آٹھ سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ بالائی پنجاب کے علاقوں کا درجہ حرارت چار سے چھ سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے شمالی علاقہ جات میں برف پگھلنے کی بھی امکانات ہیں۔ادھر پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کمشنرز اور ڈپٹی کمنشرز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے عوام خصوصا بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہدایت کی کہ وہ محتاط رہیں اور گھر سے غیر ضروری طور پر نہ نکلیں۔