پہاڑوں کا آج (بدھ) عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
دن منانے کا مقصد پہاڑوں اور ان کے اردگرد رہنے والی آبادیوں کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے آگاہی پیدا کرنا ہے۔دن کا موضوع ہے " ایک پائیدار مستقبل کے لئے پہاڑ وں کومحفوظ بنانا، جدت ،موافقت اورنوجوان "دنیا کی سولہ بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے آٹھ پاکستان میں ہیں۔ ملک میں چھبیس ہزار فٹ کی پانچ بلند برفانی چوٹیاں ہیں جن میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ۔ٹواور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت شامل ہیں۔