Thursday, 26 December 2024, 10:41:22 pm
 
پاکستان کی سال24-2023 کی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی
June 11, 2024

پاکستان کی سال دو ہزار تئیس چوبیس کی اقتصادی سروے رپورٹ آج (منگل) جاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج شام پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران یہ رپورٹ جاری کریں گے۔یہ دستاویز ختم ہونے والے مالی سال 24-2023 کے دوران معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور اہم سماجی و اقتصادی ترقی کے باے میں تفصیلات فراہم کرے گی۔