Saturday, 21 December 2024, 05:24:32 pm
 
پاکستان کا اقوام متحدہ سے مشرقی ایشیا کے ملک سے جوہری مواد کی غیر قانونی افزودگی روکنے کا مطالبہ
October 10, 2024

اقوام متحدہ میں پاکستان نے مشرقی ایشیا کے ایک ملک میں ریڈیو ایکٹو میٹریل کی غیر قانونی فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کی بنائی گئی کمیٹی کو بتایا کہ قرار داد1540 کے مطابق ریاستوں کو جوہری مواد کی افزودگی روکنے کے حوالے سے خاص اقدام کا کہا گیا ہے۔

 

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار جوہری ریاست کی حیثیت سے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد1540 کے طریقے کار اور اس پر عملدرآمد میں کردار ادا کیا۔