ملک بھر میں سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
ایف سی بلوچستان، انسداد منشیات فورس ، لیویز، قانون نافذ کرنے والے اور دوسرے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداﷲ میں منشیات فروشوں کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی ۔
کارروائی میں اب تک تمام بیالیس اہداف حاصل کرلیے گئے۔
کارروائی کے دوران منشیات کی تیاری اسے محفوظ رکھنے کے گودام اوراس کی تیاری کیلئے استعمال کی جانے والی قیمتی مشینوں کو تلف کیاگیا۔
بڑے پیمانے پر کارروائی میں گیارہ افراد کو حراست میں لیاگیا، غیرقانونی طورپر مقیم پانچ سو سے زیادہ افغانوں کو بھی گرفتار کیاگیا جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھے۔
لاکھوں روپے کی مالیت کی منشیات اوراس کی تیاری میں استعمال کیاجانے والا ممنوعہ کیمیائی مواد بھی قبضے میں لیاگیا ۔
مقامی افراد نے قلعہ عبداﷲ اور گلستان میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ اداکیا ۔