Monday, 02 December 2024, 07:18:01 pm
 
جنوبی چین کے سمندر میں امریکی فوج کی تعیناتی سے خطہ اسلحے کی دوڑ میں شامل ہو جائیگا،چین
June 09, 2024

چین نے کہا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں امریکی فوج کی تعیناتی خطے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل کر دے گی۔

چین کے نائب وزیر خارجہ SUN WIEDOING نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت بحیرہ جنوبی چین میں سب سے بڑا سکیورٹی چیلنج خطے سے باہر کاہے۔

سن وی ڈونگ نے کہا کہ امریکہ کی زیرقیادت افواج بحیرہ جنوبی چین میں فوج کی تعیناتی اور کارروائیوں کو فروغ دے رہی ہیں اور سمندری تنازعات کو بھڑکا رہی ہیں اور اس میں شدت پیدا کرنے کے ساتھ ساحلی ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کو ٹھیس پہنچا رہی ہیں۔