سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے کا کل آخری دن ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک 72 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
درخواستیں دولاکھ روپے کی پہلی قسط کے ساتھ جمع کرائی جا سکتی ہیں جبکہ چار لاکھ روپے کی دوسری قسط قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر جمع کرائی جا سکتی ہے۔
بقیہ رقم آئندہ سال دس فروری تک جمع کرانا ہوگی۔