Thursday, 26 December 2024, 03:45:14 pm
 
پاکستان اور افغانستان کا باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
December 09, 2024

افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مضبوط تعلقات پرتبادلہ خیال کیا اورباہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پرافغانستان کیلئے خصوصی نمائندے محمد صادق بھی موجود تھے۔