Thursday, 26 December 2024, 03:02:16 pm
 
نائب وزیراعظم سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو کی ملاقات
December 09, 2024

یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر کیلئے مصر کے امیدوار ڈاکٹر خالد العنانی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی برادرز تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔

اسحاق ڈار اور ڈاکٹر العنانی نے یونیسکو سمیت کثیر جہتی فورمز میں ثقافتی وفود کے تبادلوں اور تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔