انسداد بدعنوانی کا آج(پیر) عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس سال اس دن کا موضوع ہے " بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کے ساتھ متحد ہونا: کل کی سا لمیت کو تشکیل دینا" جو کہ انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے پر مرکوزہے۔
اس سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں واکس، ریلیوں اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔