حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے اقتصادی استحکام کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ سات ارب تیس کروڑ ڈالر سے کم ہو کر چھ ارب نوے کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔ برآمدات گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں تیرہ فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے نو ارب ڈالر سے بڑھ کر دس ارب اسّی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔پہلی سہ ماہی میں سترہ کھرب روپے کا اضافی بجٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ترسیلاتِ زر تین ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔