Monday, 09 September 2024, 06:06:47 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان
August 09, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپک جیولن تھرور ارشد ندیم کے لیے 10کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔

انہوں نے میاں چنوں میں اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جس کا نام اولمپیئن ارشد ندیم کے نام پر رکھا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام چیلنجز کے باوجود ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔