Monday, 02 December 2024, 07:18:30 pm
 
نجکاری کے بعد ادارہ جاتی لائحہ عمل وضع کیا جائیگا،علی
July 09, 2024

فائل فوٹو

خزانہ، ریونیو اور بجلی کے وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کے بعد صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے موثر لائحہ عمل وضع کرنے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ڈسکوز میں کارپوریٹ نظم و نسق اور آڈیٹنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ان کمپنیوں کو نجکاری کیلئے تیار کیا جا سکے۔

انہوں نے بجلی کے زائد بلوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوں میں کسی قسم کے امتیازی سلوک کے شواہد ملنے کی جامع تحقیقات اور توثیق کی جائے گی۔

بجلی چوری کے مسئلے پر انہوں نے صوبائی محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ وفاق سے تعاون کریں تاکہ یہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔

علی پرویز نے کہا کہ فرنس آئل کے متروک اور غیرموثر پلانٹس کو جو غیرفعال ہونے کے باوجود بوجھ بنے ہوئے ہیں، بند کر کے نیلام کر دیا جائے گا۔