Thursday, 26 December 2024, 04:04:29 pm
 
غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے جاری مزیدنو افراد شہید ، متعدد زخمی
December 08, 2024

غزہ کے علاقے TUFFAH پر اسرائیل کے فضائی حملے میں مزید تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد چوالیس ہزار چھ سو سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی لبنان کے دو دیہات پر اسرائیلی حملوں میں چھ افرادشہیداورپانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک لبنان میں اسرائیل کے حملوں میں کم سے کم چار ہزار سنتالیس افراد شہید اورسولہ ہزار چھ سو اڑتیس زخمی ہوچکے ہیں۔