Thursday, 26 December 2024, 04:24:40 pm
 
عوام کی منتخب کردہ قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہوں، شامی وزیراعظم
December 08, 2024

شام کے وزیراعظم محمد الجلالی نے صدربشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عوام کی جانب سے منتخب کی جانیوالی کسی بھی قیادت کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے تقریرمیں خواہش ظاہر کی کہ وہ شام کو ایک ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جس کے اپنے ہمسایہ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہوں۔