Monday, 09 December 2024, 10:27:35 pm
 
وزیرمنصوبہ بندی کا اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت پرزور
November 08, 2024

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت پرزور دیا ہے تاکہ پاکستان میں تحقیق کے معیار کو بلندکیا جاسکے۔

وہ آج(جمعہ کو ) اسلام آباد میںپاک برطانیہ تعلیمی گیٹ وے کے دوسرے مرحلے کے تحت نئے منصوبوں کے لئے تجاویز کو آگے بڑھانے کے طریقہ کار کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

وزیر منصوبہ بندی نے ایسے اعلیٰ محققین کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا جو پاکستان کے مختلف شعبوں پر مثبت اثرات مرتب کرسکیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ برٹش کونسل تحقیقی سفر کے لئے اکیس گرانٹس اور بڑے پیمانے پر تحقیقی شراکت کے آٹھ منصوبوں کے لئے گرانٹس فراہم کرچکی ہے اس کے علاوہ ایک ہزار سے زیادہ محققین اور تحقیق کا جائزہ لینے والوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تربیت دی گئی ہے جبکہ اکاون یونیورسٹیوں کو ان کے تحقیق' اختراع اور تجارتی ترویج کے دفتر کی تصدیق کی گئی۔