Friday, 27 December 2024, 01:08:44 am
 
وزیراعظم کا پاک ، یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری پر زور
November 08, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی۔

وہ آج(جمعہ کو) اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے بیرونی تجارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ثانی بن احمد AL ZEYOUDI کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

وزیراعظم نے پاکستان کی بھرپور حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تاریخ وثقافت پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔

شہبازشریف نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع اقتصادی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے دونوں ملکوں میں ترقی اور خوشحالی آئی ہے ۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے بیرونی تجارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر ثانی بن احمد AL ZEYOUDI نے پاکستان میں جہازرانی، بندرگاہوں کی کارکردگی میں اضافے ، رسل ورسائل اورکسٹمر کو ڈیجیٹل کرنے کیلئے سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی خواہش کااظہارکیا ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم، سمندری امور ، ہوا بازی ، ریلویز اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کی وزارتوں اورابوظہبی پورٹس گروپ کے درمیان مفاہمت کی چار یادداشتوں کے تبادلے کے موقع پر بھی موجود تھے۔