Wednesday, 24 June 2026, 11:12:28 am
 
پاکستان،سعودی عرب پارلیمانی دوستی گروپ کا دوطرفہ تعاون بڑھانے کا اعادہ
October 08, 2025

پاکستان، سعودی عرب پارلیمانی دوستی گروپ نے دوطرفہ تعاون میں اضافے اور بین الپارلیمانی تبادلوں میں سہولت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ایک اجلاس میں ہوا۔

وفاقی وزیر نے سعودی وژن 2030ء کو جدیدیت' اصلاحات' مذہبی ہم آہنگی' روایت اور جدت کا بہترین نمونہ قراردیا۔

سعودی عرب کی طرف سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئر خالد عبداللہ البراق نے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور اداروں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے باقاعدہ پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زوردیا۔