Wednesday, 24 June 2026, 11:12:57 am
 
خاتون اول نے پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے پرچینی ڈاکٹرز کو سراہا
October 08, 2025

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پیدائشی طور پر دل کی بیماری میں مبتلا پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے میں چینی ڈاکٹروں کی لگن کی تعریف کی ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ سرجیکل مشنز'منظم طبی تربیت ممکن بنانے اوربچوں کے دل کے امراض سے متعلق دوطرفہ شراکت داری قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیرJIANG ZAIDONG نے کہا کہ بچوں کے دل کی دیکھ بھال کیلئے پاکستان چین تعاون ان کے انسانیت کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔