Saturday, 27 April 2024, 05:02:37 am
وزیراعلیٰ کی راولپنڈی رنگ روڈ،نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے پرکام شروع کرنے کی ہدایت
August 08, 2022

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی میں رنگ روڈاور نالہ لئی کے ساتھ ایکسپریس وے منصوبوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا نالہ لئی کے ساتھ ایکسپریس وے منصوبہ چھیالیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔